Use Urdu practice to strengthen reading, spelling, grammar and vocabulary drawn from complete sentences. Set aside separate time for idioms, comprehension and common differences in usage. Reading a short passage aloud can reveal where a sentence or phrase stops sounding natural.
Keep words that are easily confused together and write a sentence for each meaning. For idioms, review the situation where the expression fits instead of translating word by word. Check the exact wording when a question asks about a quotation or a literary reference.
جس فعل میں فاعل کے ساتھ مفعول بھی موجود ہو، اسے فعلِ متعدی کہتے ہیں۔ فعلِ متعدی کا اثر فاعل سے مفعول تک پہنچتا ہے۔ مثال: علی نے کتاب پڑھی۔ اس جملے میں علی فاعل ، کتاب مفعول اور پڑھی فعلِ متعدی ہے۔
نقار خانے میں طوطی کی آواز کون سنتا ہے کی کہاوت کا مطلب ہے کہ شور شرابے اور ہُلَّڑ بازی میں کسی کمزور یا غیر اہم آواز کو کوئی نہیں سنتا. بڑے آدمیوں کی رائے کے سامنے چھوٹے آدمی کی رائے یا آواز بے اثر رہتی ہے اور کوئی توجہ نہیں دیت ا.
اسمِ صفت کے تین درجے ہیں۔ درجۂ تفضیلی: دو افراد یا چیزوں میں موازنہ، مثلاً: علی احمد سے لمبا ہے۔ درجۂ عالی: کئی افراد یا چیزوں میں سب سے زیادہ صفت ظاہر کرنا، مثلاً: علی سب سے لمبا ہے۔ درجۂ اصلی: صفت کی عام حالت، مثلاً: لمبا۔
واحد کا مفہوم (انگریزی: Meaning of Singular) ایک شخص یا ایک چیز کو واحد کہا جاتا ہے۔ یا واحد وہ اسم ہوتا ہے جو ایک شخص یا چیز کو ظاہر کرے۔ مثلاﹰ کتاب، لڑکا، مسجد، استاد، فوج، بلی، شجر، میز، کرسی، وغیرہ۔ جبکہ جمع ایک سے زیادہ شخصوں یا چیزوں کو جمع کہتے ہیں۔ یا جمع وہ اسم ہوتا ہے جو ایک سے زیادہ اشخاص ا اسماء کو ظاہر کرے۔ مثلاً کُتب، لڑکے، مساجد، اساتذہ، افواج، بلیاں، اشجار، میزیں، کرسیاں وغیرہ۔
شعر کا درست اختتام لفظ کوئے یار میں ہے، اس طرح پورا شعر ہے کتنا ہے بدنصیب ظفرؔ دفن کے لئے دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں اور یہ بہادر شاہ ظفر کا مشہور شعر ہے۔