Use Urdu practice to strengthen reading, spelling, grammar and vocabulary drawn from complete sentences. Set aside separate time for idioms, comprehension and common differences in usage. Reading a short passage aloud can reveal where a sentence or phrase stops sounding natural.
Keep words that are easily confused together and write a sentence for each meaning. For idioms, review the situation where the expression fits instead of translating word by word. Check the exact wording when a question asks about a quotation or a literary reference.
ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال ولادت: 9 نومبر 1877ء سیالکوٹ وفات: 21 اپریل 1938ء لاہور بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے اور یہی ان کی بنیادی وجہ شہرت ہے۔ شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلا م کی طرف تھا۔
آگ کا دریا قراۃالعین حیدر کا مشہور ناول ہے۔ یہ اردو ادب کے شاہکار ناولوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس میں برصغیر کی تاریخ کو مختلف ادوار کے ذریعے بیان کیا گیا ہے۔
ٹوٹ بٹوٹ بچوں کے اردو ادب کا ایک افسانوی کردار ہے، جس کے خالق صوفی غلام مصطفٰی تبسم تھے۔ ٹوٹ بٹوٹ کی نظمیں پاکستان کی اردو کی نصابی کتابوں میں شامل ہیں۔ ٹوٹ بٹوٹ کے نام سے بچوں کے لیے نظموں کی ایک کتاب بھی صوفی تبسم نے لکھی تھی۔ یہ کردار اتنا مشہور ہوا کہ اسی نام سے اردو میں بچوں کا ایک ماہنامہ رسالہ بھی نکلتا رہا۔
بانگ درا برصغیر کے عظیم شاعر و فلسفی محمد اقبال کی شاعری پر مشتمل پہلا مجموعہ کلام ہے جو 1924ء میں شائع ہوئی۔ اس میں ا قبال کی مشہور نظمیں شکوہ، جواب شکوہ، خضر راہ اور طلوع اسلام شامل ہیں۔