About Urdu

Use Urdu practice to strengthen reading, spelling, grammar and vocabulary drawn from complete sentences. Set aside separate time for idioms, comprehension and common differences in usage. Reading a short passage aloud can reveal where a sentence or phrase stops sounding natural.

Keep words that are easily confused together and write a sentence for each meaning. For idioms, review the situation where the expression fits instead of translating word by word. Check the exact wording when a question asks about a quotation or a literary reference.

Browse sections
All MCQs All Urdu questions

Urdu Questions

Clear filters

2606 matching questions

ترکیبی فعل کے معاون جز "لینا" نے بنیادی طور پر کون سا مفہوم پیدا کیا ہے؟

  • Aعمل کے مسلسل جاری رہنے کا
  • Bعمل کے مکمل ہو جانے کا
  • Cعمل کے اچانک شروع ہونے کا
  • Dان میں سے کوئی نہیں
Show answerHide answer

Correct answer B

عمل کے مکمل ہو جانے کا۔ جملے " محاسب نے تمام حسابات دوبارہ ملا لیے " میں ترکیبی فعل " ملا لینا " عمل کی تکمیل کو ظاہر کرتا ہے۔ معاون فعل " لینا " بنیادی فعل کے ساتھ مل کر یہ مفہوم پیدا کرتا ہے کہ کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ مثال: اس نے خط لکھ لیا ۔ یعنی خط لکھنے کا عمل مکمل ہو گیا ۔

پاکستان کی پہلی خاتون شاعرہ کا نام بتائیں؟

  • Aادا جعفری
  • Bپروین شاکر.
  • Cخوشبو
  • Dکوئی نہیں
Show answerHide answer

Correct answer A

پاکستان کی پہلی خاتون شاعرہ ادا جعفری ہیں ان کا اصلی نام عزیز جہاں ہے اور 1924ء کو بھارت میں پیدا ہوئیں انہوں نے گھر پر ہی تعلیم مکمل کی۔

گیہوں میں گھن بھی پس جاتا ہے کا مطلب کیا ہے؟

  • Aمحنت کا فائدہ ملنا
  • Bبے گناہ کا بھی نقصان اٹھانا
  • Cزیادہ فائدہ حاصل کرنا
  • Dان میں سے کوئی نہیں
Show answerHide answer

Correct answer B

گیہوں میں گھن بھی پس جاتا ہے کا مطلب ہے کہ قصوروار کے ساتھ بے قصور بھی نقصان کا شکار ہو جاتا ہے۔ یہ اس وقت بولا جاتا ہے جب کسی اجتماعی کارروائی میں معصوم لوگ بھی متاثر ہوں۔

چلتے ہو تو چین کو چلیے کس کی تصنیف ہے؟

  • Aاشفاق احمد
  • Bابراہیم جلیس
  • Cاحمد ندیم قاسمی
  • Dابن انشاء
Show answerHide answer

Correct answer D

چلتے ہو تو چین کو چلیے ابن انشاء کی تصنیف ہے ۔ مقام اشاعت:لاہور, پاکستان سن اشاعت: 1981۔

کوہکن کس کے لیے استعمال ہوتا ہے؟

  • Aفرہاد
  • Bمجنوں
  • Cسکندر
  • Dان میں سے کوئی نہیں
Show answerHide answer

Correct answer A

کوہکن کا مطلب ہے پہاڑ کھودنے والا ۔ یہ لقب مشہور عاشق فرہاد کے لیے استعمال ہوتا ہے جس نے شیریں کے لیے پہاڑ کھودا تھا۔

پریم چند کا نامکمل ناول کون سا ہے؟

  • Aمیدانِ عمل
  • Bگودان
  • Cمنگل سوتر
  • Dان میں سے کوئی نہیں
Show answerHide answer

Correct answer C

منگل سوتر پریم چند کا آخری اور نامکمل ناول تھا۔ پریم چند کی وفات 1936ء میں ہوئی، جس کے باعث یہ ناول مکمل نہ ہو سکا ۔ اسے ان کے اہم نامکمل ادبی کاموں میں شمار کیا جاتا ہے۔

کھانا کھایا گیا فعل کی کونسی قسم ہے؟

  • Aفعل معروف
  • Bفعل جاری
  • Cفعل مجہول
  • Dفعل حال مطلق
Show answerHide answer

Correct answer C

جب فعل کا فاعل معلوم نہ ہو اور مفعول اس کا قائم مقام ہو تو اسے فعل مجہول کہتے ہیں وہ فعل جس کا فاعل معلوم نہ ہو فعل معروف کہلاتا ہے۔

Have a useful question? Submit an MCQ