دیوار کیا گری مرے خستہ مکان کی لوگوں نے میرے صحن میں رستے بنا لیے۔ یہ شعر کس کا ہے؟

  • Aغالب
  • Bسبط علی صبا
  • Cفیض احمد فیض
  • Dان میں سے کوئی نہیں
Show answerHide answer

Correct answer B

سید سبط علی صبا 38 برس پہلے 14؍ مئی 1980ء کوصرف ساڑھے چوالیس برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے ۔۔ وہ 11نومبر 1935ء ک و کوٹلی لوہاراں ، ضلع سیالکوٹ میں پید اہوئے۔ ابتدائی تعلیم رڑکی(بھارت) اور سیالکوٹ سے حاصل کی۔ پہلے پاک فوج اور پھر پاکستان آرڈیننس فیکٹریز، واہ کینٹ میں ملازم رہے۔ ان کے انتقال کے بعد ’ ’طشت مراد‘ ‘ کے نام سے ان کا شعری مجموعہ 1986ء میں چھپا۔ حالانکہ انہوں نے خود مجموعۂ کلام کا نام ’’ ابرِ سنگ ‘‘ طے کیا تھا۔ اس نام سے بعد میں شائع بھی ہوا۔