فعل اور مصدر میں کیا فرق ہے؟

  • Aفعل میں زمانہ پایا جاتاہے جبکہ مصدر میں نہیں
  • Bدونوں میں کوئی فرق نہیں
  • Cفعل میں زمانہ نہیں پایا جاتا، مصدر میں پایا جاتا ہے
  • Dفعل کے ساتھ فاعل لازمی آتا ہے
Show answerHide answer

Correct answer A

فعل/ورب وہ کلمہ جس کے معانی میں کسی کام کا کرنا یا ہونا پایا جائے اور جس میں تینوں زمانوں ماضی، حال، مستقبل میں سے کوئی ایک زمانہ موجود ہو۔ اسم مصدر اسم کی ایک قسم ہے۔ اسم مصدر ایسا اسم ہوتا ہے جو خود تو کسی اسم سے نہیں بنتا لیکن اس سے مقررہ قاعدوں کے مطابق کئی الفاظ بنائے جا سکتے ہوں مثلا پڑھنا سے پڑھو، دیکھنا سے دیکھو، بڑھانا سے بڑھائو، بنانا سے بناوٹ، سونگھنا سے سونگھو وغیرہ اسم مصدر کی بلحاظ بناوٹ درج ذیل اقسام ہیں۔ مصدر اصلی یا مصدر وضعی، مصدر جعلی یا مصدر مرکب اسی طرح مصدر کی بلحاظ معنی درج ذیل اقسام ہیں۔ مصدر لازم، مصدر متعدی۔