بتائیے پریم چند کے پہلے افسانے کا کیا نام تھا؟

  • Aایک نظر
  • Bانمول رتن
  • Cہمالہ
  • Dتنہائیاں
Show answerHide answer

Correct answer B

منشی پریم چند اردو کا مشہور ناول نگار اور افسانہ نگار ہیں۔ ان کا اصلی نام دھنپت رائے ہے۔1880ء میں منشی عجائب لال کے وہاں ضلع وارانسی مرٹھوا کے گاؤں لمہی میں پیدا ہوئے۔آپ کا پہلا ناول ’’اسرارِ مابعد‘‘ رسالہ آوازِ خلق میں ۱۸ ؍ اکتوبر ۱۹۰۳ ء کو شائع ہوا۔ ۱۹۰۷ ء میں دوسرا ناول ’’کیش نا‘‘ کے نام لکھا جواب موجود نہیں۔ اس کے بعد ۵ افسانوں کا مجموعہ ’’سوزِ وطن‘‘ کے نام سے ۱۹۰۸ ء میں منظر عام پر آیا۔ ان کی باقاعدہ ادبی زندگی کا آغاز 1901ء سے ہوا۔ جب آپ نے رسالہ (زمانہ) کانپور میں مضامین لکھنے شروع کیے۔1936ء میں بنارس میں ان کا انتقال ہوا۔افسانوی مجموعے سوز وطن،پریم پچیسی،پریم بتیسی،خاک پروانہ،خواب وخیال،فردوس خیال،پریم چالیسی،آخری تحفہ،زاد راہ،واردات،دودھ کی قیمت۔