The last bow (sajda) of the Holy Qur’an is in which Surah?

  • A13 December 2022
  • B3 December 2022
  • C31 December 2022
  • D23 December 2022
Show answerHide answer

Correct answer C

سوال: زکوۃ کے لغوی معنی بتائیے؟ جواب: پاکی اور بڑھو تری کے ہیں۔ سوال: زکوٰۃ کی شرعی تعریف کیجئے؟ جواب: مال مخصوص کا مخصوص شرائط کے ساتھ کسی مستحقِ زکوۃ کومالک بنانا۔ سوال: کتناسونا ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟ جواب: ساڑھے سات تولہ یا اس سے زیادہ ہو سوال: کتنی چاندی ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟ جواب: ساڑھے باون تولہ یا اس سے زیادہ ہو۔ سوال: کتنا روپیہ ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟ جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔ سوال: کتنا مالِ تجارت ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟ جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔ سوال: اگر کچھ سونا ہے، کچھ چاندی ہے، یا کچھ سونا ہے، کچھ نقد روپیہ ہے، یا کچھ چاندی ہے، کچھ مالِ تجارت ہے، ان کو ملاکر دیکھا جائےتو ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت بنتی ہےاس صورت میں زکوۃ فرض ہے یا نہیں؟ جواب: فرض ہے۔ سوال: چرنے والے مویشیوں پر بھی زکوٰة فرض ہےیانہیں؟ جواب: فرض ہے۔ سوال: عشری زمین کی پیداوار پر بھی زکوٰة فرض ہےیانہیں؟ جواب: فرض ہے۔ سوال: ایک صاحب نصاب شخص کودرمیان سال میں ۳۵ ہزار کی آمدنی ہوئی،تویہ ۳۵ ہزار بھی اموالِ زکوۃ میں شامل کئے جائیں گے یا نہیں؟ جواب: شامل کئے جائیں گے۔ سوال: صنعت کار کے پاس دو قسم کا مال ہوتا ہے، ایک خام مال، جو چیزوں کی تیاری میں کام آتا ہے، اور دُوسرا تیار شدہ مال، ان دونوں قسم کے مالوں پر زکوٰة فرض ہےیانہیں؟ جواب: فرض ہے۔ سوال: مشینری اور دیگر وہ چیزیں جن کے ذریعہ مال تیار کیا جاتا ہے، ان پر زکوٰة فرض ہے یا نہیں؟ جواب: فرض نہیں ہے۔ سوال: سونے میں جو نگ وغیرہ لگاتے ہیں ان پر زکوٰة ہےیا نہیں؟ جواب: ہے۔ سوال: کھوٹ ملے سونے کی بازار میں جو قیمت ہوگی اس کے حساب سے زکوٰة ادا کی جائے گی یا سونے کے حساب سے؟ جواب: بازار میں جوقیمت ہوگی۔ سوال: استعمال والے زیورات پر زکوٰة ہے یا نہیں؟ جواب: زکوٰة ہے۔ سوال: زکوٰة انگریزی مہینوں کےحساب سےنکالی جائےگی یاہجری(قمری)مہینوں کےحساب سےنکالی جائےگی؟ جواب: قمری مہینوں کے حساب سے نکالی جائےگی۔ سوال: پلاٹ اگر اس نیت سے لیا گیا تھا کہ اس کو فروخت کریں گے اس پر زکوٰة واجب ہوگی یانہیں؟ جواب: واجب ہوگی۔ سوال: پلاٹ خریدتے وقت تو فروخت کرنے کی نیت نہیں تھی، لیکن بعد میں فروخت کرنے کا ارادہ ہوگیا تو اس پر زکوٰة واجب ہےیا نہیں؟ جواب: جب فروخت کردیا جائے زکوۃ واجب ہوگی۔ سوال: جو پلاٹ رہائشی مکان کے لئے خریدا گیا ہو اس پر زکوٰة ہےیا نہیں؟ جواب: نہیں۔ سوال: اگر پلاٹوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کیا جائے اور فروخت کرنے کی نیت سے پلاٹ خریدا جائے توزکوۃ کس طرح ادا کی جائےگی؟ جواب: ان کی کل مالیت پر زکوٰة ہر سال واجب ہوگی۔ سوال: جو مکان کرایہ پر دیا ہے،اس کی زکوٰة کا کیا حکم ہے؟ جواب: اس کے کرایہ پر جبکہ نصاب کو پہنچے تو زکوٰة واجب ہوگی۔ سوال: حج کے لئے رکھی ہوئی رقم پر زکوٰة ہے یا نہیں؟ جواب: زکوٰة واجب ہے۔ سوال: کسی کوہم زکوٰة د یں اور اس کو بتائیں نہیں تو زکوٰة اداہوجائے گی یانہیں؟ جواب: ادا ہوجائے گی۔ سوال: ملازم نے اضافی تنخواہ کا مطالبہ کیاتو مالک نے زکوٰة کی نیت سے اضافہ کردیا کیا اس کی زکوٰة ادا ہوئی یا نہیں؟ جواب: زکوٰة ادا نہیں ہوئی۔ سوال: کیاانکم ٹیکس ادا کرنے سے زکوٰة ادا ہوجاتی ہے؟ جواب: زکوٰة ادا نہیں ہوتی۔ سوال: اپنے ماں باپ، اور اپنی اولاد، اسی طرح شوہر بیوی ایک دُوسرے کو زکوٰة دے سکتےہیں یانہیں؟ جواب: نہیں۔ سوال: جو لوگ خود صاحبِ نصاب ہوں ان کو زکوٰة دینا جائزہےیا نہیں؟ جواب: نہیں۔ سوال: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان (ہاشمی حضرات) کو زکوٰة دے سکتے ہیں یانہیں؟ جواب۔